Friday, April 26, 2024

حب ندی میں ڈوبنے والے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

حب ندی میں ڈوبنے والے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
September 2, 2019
کراچی ( 92 نیوز) بے احتیاطی پانچ زندگیوں کا چراغ گل کرگئی  ،کراچی سے پکنک منانے حب ندی جانے والے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے ،ریسکیو ٹیموں نے تمام لاشیں نکال لی ہیں ۔ کراچی کے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی  ، اورنگی ضیاء کالونی کے بدقسمت خاندان کی حب ندی  پر پکنک آخری ثابت ہوئی  اور 5 افراد پانی کی نذر ہوگئے   ، ڈوبنے والے 3 سال کے بچے اریب کی لاش آج صبح نکال لی گئی  جبکہ 4 لاشیں گزشتہ روز نکالی گئی تھیں ۔ متاثرہ خاندان گزشتہ روز چھٹی کے دن تفریح کیلئے حب ندی گیا تھا  جہاں 3 سال کا بچہ اریب ڈوب گیا ، جسے بچانے کی کوشش میں مزید 4 افراد پانی میں بہہ گئے ۔ شہریوں کا کہنا ہے تفریح مقامات پر لائف گارڈز اور ریسکیو اہلکاروں کی موجودگی یقینی بنائی جائے  تاکہ ایسے سانحات سے بچا جاسکے ۔