Monday, September 16, 2024

حب : نادر مگسی جیپ ریلی کے فاتح

 حب :  نادر مگسی  جیپ ریلی کے فاتح
January 31, 2016
  کراچی(92نیوز)دو روز سے جاری رہنے والی تیسری حب جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی پینتیس کلومیٹر فاصلے کی کار ریلی میں سو سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا ۔ ڈی جی رینجرز سندھ بھی خصوصی طور پر کار ریلی میں شریک ہوئے۔ تفصیلات کےمطابق شور مچاتی دھول اڑاتی ہوئی یہ برق رفتاری کا مظاہرہ کرتی یہ گاڑیاں شامل ہیں  تیسری حب کار ریلی میں جہاں پچاس ڈرائیورز کی ہر ممکن  کوشش رہی کے وہ فاتح بنے۔ 35 کلومیٹر ہائی اسپیڈ ٹریک پر تیرا سو سے چار ہزار سی سی تک کی ٹربو گاڑیوں کی ریس رہی جن میں فور بائی فور جیپس اور کاریں شامل ہیں۔ نادر مگسی نے یہ کار ریس ایک بارپھر اپنے نام کر لی ہے جبکہ ریس کے فاتح نادر مگسی نے حکومت پر زور دیا کے نئے آنے والوں کی سرپرستی کے لیے  اقدامات کئے جائیں ۔ واضح رہے کہ حب کار ریلی میں بین الاقوامی کار ریسرز نے بھی حصہ لیا ۔