Thursday, April 25, 2024

حب میں ٹریفک حادثہ ، گاڑی میں آگ لگنے سے 6 مسافر زندہ جل گئے

حب میں ٹریفک حادثہ ، گاڑی میں آگ لگنے سے 6 مسافر زندہ جل گئے
July 17, 2019
حب (92 نیوز) حب میں ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا جس میں  گاڑی میں آگ لگنے سے 6 مسافر زندہ جل گئے، کئی افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ، بس میں آگ ناکہ کھارڑی کے قریب گاڑی سے ٹکر کے بعد لگی، جاں بحق افراد کی لاشیں ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ پہنچا دی گئی۔ ناکہ کھارڑی کے قریب کراچی سے تربت جانیوالی مسافر کوچ اور ہائی رؤف وین میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث ہائی روف میں سوار چھ افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ کوچ میں سوار مسافروں نے کوچ سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچا ئی ،  ڈپٹی کمشنر کے مطابق حادثہ اوورٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔