Friday, March 29, 2024

حب جیب ریلی سلطان محمد علی نے جیت لی

حب جیب ریلی سلطان محمد علی نے جیت لی
March 12, 2017
حب (92نیوز)بلوچستان کے علاقے حب میں ہونے والی  جیپ ریلی سلطان محمد علی نے جیت لی  جبکہ  میر نادر مگسی ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے خواتین کا مقابلہ معروف ڈرائیور تشنا پٹیل کے نام رہا۔ تفصیلات کےمطابق جیپ ریلی میں ملک بھر سے آئے ستر سے زائد ڈرائیوروں نے حصہ لیا جنہوں نے  اپنی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ دھول اڑاتی اور ٹریک پر تیزی  سے دوڑتی  گاڑیوں کو  دیکھنے کے لئے اسٹار کرکٹر محمد یونس بھی آئے ہوئے تھے۔ حب جیپ ریلی سلطان محمد علی کے نام رہی انہوں  نے مقررہ فاصلہ چار منٹ 52سیکنڈ میں طے کیا اسد کھوڑو ایک سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ میر نادر مگسی ٹائٹل کا دفاع  کرنے میں ناکام رہے اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فی میل  کیٹیگری میں تشنا پٹیل  پہلے نمبر پر رہیں  جبکہ  ربا ہمایوں  نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔