Tuesday, April 16, 2024

حب الوطنی ،دلیرانہ فیصلے اور پیشہ وارانہ صلاحیتیں جنرل زبیرحیات کی نمایاں خصوصیات

حب الوطنی ،دلیرانہ فیصلے اور پیشہ وارانہ صلاحیتیں جنرل زبیرحیات کی نمایاں خصوصیات
November 26, 2016

راولپنڈی (92نیوز)جذبہ حب الوطنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں دلیرانہ فیصلے اور فرض شناسی نئے جوائنٹس چیف آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات میں یہ سب خصوصیات ہیں۔ زبیر محمود حیات کا تعلق آرٹلری رجمنٹ سے ہے انہیں ہلال امتیاز ملٹری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاک فوج نے ملک کو ایک سے بڑھ ایک فرض شناس اور قابل آفیسردیئے ہیں ۔ نئےجوائنٹ چیفس آف سٹاف  زبیر محمود حیات بھی اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں محنت مستعدی فرض شناسی ، سچے اور کھرے پن کی وجہ سے مشہورو مقبول ہیں۔ جنرل زبیر محمود حیات  جوائنٹ چیف آف سٹاف نامزد ہونے سے پہلے چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر تعینات رہے جنرل زبیر محمود حیات۔ جنرل خالد قدوائی کی جگہ سٹریٹیجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل بنے۔ انہوں نے بحیثیت کور کمانڈر بہاولپوربھی خدمات انجام دیں۔ جنرل زبیر محمود حیات ایک انفنٹری بریگیڈ اور ایک ڈویژن فوج کو بھی کمانڈ کرچکے ہیں 62 ویں لانگ کورس سے تعلق رکھنے والے جنرل زبیر محمود حیات کمانڈاینڈ سٹاف کالج کیمبرلی برطانیہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں  ان کا تعلق آرٹلری رجمنٹ سے ہے اورانہیں ہلال امتیاز (ملٹری)سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

جنرل زبیر محمود حیات کے والد محمد حیات بھی پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے سے ریٹائر ہوئےجبکہ ان کے ایک بھائی لیفٹیننٹ جنرل عمر حیات واہ آرڈیننس فیکٹری کے چیئرمین ہیں دوسرے بھائی میجر جنرل احمد محمود حیات آئی ایس آئی کے ڈی جی انالائسزکے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔