Monday, May 6, 2024

حالیہ طوفانی بارشوں سے فصلوں کو نقصان کے بعد سبزیوں کی قیمتیں بڑھ گئیں

حالیہ طوفانی بارشوں سے فصلوں کو نقصان کے بعد سبزیوں کی قیمتیں بڑھ گئیں
September 8, 2020

حیدر آباد ( 92 نیوز) حالیہ طوفانی بارشوں سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے بعد حیدر آباد میں سبزیوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے ۔  بھنڈی، لوکی، ادرک،لہسن،ٹماٹر اور آلو کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ۔

سندھ میں حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا جس کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے ۔  حیدرآباد میں بھنڈی 250، لوکی 200، ادرک 600، لہسن 300، ٹماٹر 100 اور آلو 80 روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔

آبادگاروں کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں سے پیاز، ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، متاثرہ اضلاع میں پانی کی نکاسی کے بعد سبزیوں کی نئی فصل کاشت ہوگی جس کے بعد ہی سبزیوں کے نرخ کم ہوسکیں گے۔