Friday, April 26, 2024

حالیہ بلدیاتی انتخابات سابقہ الیکشن کی نسبت بہتر ہیں  : چیف الیکشن کمشنر

حالیہ بلدیاتی انتخابات سابقہ الیکشن کی نسبت بہتر ہیں  : چیف الیکشن کمشنر
December 5, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چیف الیکشن کمشنر جسٹس ر سردار رضا نے کہا ہے کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات سابقہ الیکشن کی نسبت بہتر ہیں۔ 8کروڑ سے زائد ووٹ پڑے، 6لاکھ سے زائد عملہ تعینات کیا گیا آرمی، رینجرز، پولیس اور الیکشن کمیشن عملے کا کردار لائق تحسین ہے۔ تفصیلات کےمطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ر سردار رضا نے کہا ہے کہ  حالیہ بلدیاتی انتخابات سابقہ الیکشن کی نسبت بہتر تصور کیے جا سکتے ہیں ، آٹھ کروڑ سے زائد شہریوں نے ووٹ ڈالےجبکہ چھ لاکھ نوے ہزار  چھ سو چوبیس انتخابی عملہ تعینات کیا گیا کیا ہے آرمی، رینجرز، پولیس اور الیکشن کمیشن عملے کا کردار لائق تحسین ہے۔