Thursday, April 18, 2024

حالیہ بارش سے کینو کی فصل پر مثبت اثرات مرتب، کاشتکار انتہائی خوش

حالیہ بارش سے کینو کی فصل پر مثبت اثرات مرتب، کاشتکار انتہائی خوش
November 19, 2017

سرگودھا (92 نیوز) رواں سال موسم سرما کے آغاز میں ہی شدید دھند نے سرگودھا میں ایسی انٹری ڈالی کہ جس سے کینو کی فصل شدید متاثر ہو کر گرنا شروع ہو گئی۔ انتہائی پریشان کاشت کار بارش کیلئے ہاتھ اٹھائے اللہ کے حضور دعا گو تھے کہ آخر ان کی سنی گئی۔
ابر رحمت برسنے پر کاشتکار کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ اب انہیں فصل اچھی ہونے کی امید ہے۔
ضلع بھر میں سوا دو لاکھ ایکڑ رقبے پر کینو کے باغات ہیں۔ بارش کے بعد موسم کی تبدیلی نے فصل پر مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔
محکمہ زراعت نے کہا کہ کہ فوگ اور اسموگ کینو کیلئے زہر قاتل اور بارش باعث رحمت ہے۔
بارش کے باعث کینو میں مٹھاس پیدا ہو گی اور پیداوار بھی بڑھے گی۔ کاشت کار خوش ہیں کہ اچھا دام ملنے پر انہیں محنت کا پھل مل جائے گا۔