Sunday, September 8, 2024

حالات کی ستم ظریفی یا سیاسی مصلحت ، بھٹو کے نواسے اور بھٹو کو پھانسی دینے والے بنچ کے رکن جسٹس اکرم کے پوتے آج سٹیج پر اکٹھے ہوگئے

حالات کی ستم ظریفی یا سیاسی مصلحت ، بھٹو کے نواسے اور بھٹو کو پھانسی دینے والے بنچ کے رکن جسٹس اکرم کے پوتے آج سٹیج پر اکٹھے ہوگئے
January 11, 2016
لاہور(92نیوز)اسے حالات کی ستم ظریفی کہا جائے یا سیاسی مصلحت  سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کی سزا سنانے والے بنچ کے رکن جسٹس اکرم کے پوتے سیکرٹری محمد احمد قیوم اور بھٹو کے نواسے بلاول بھٹو زرداری ایک اسٹیج پر اکٹھے ہوگئے ۔ ایسے مناظر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کے دوران دیکھنے میں آئے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کے لئے پہنچے تو ماضی کے بڑے حریف اور ان کے خاندان کے لئے مسلسل صدمات کا باعث بننےوالےان کے میزبان تھے پاکستان پیپلزپارٹی کےسربراہ ذوالفقارعلی بھٹوکو جس بنچ نے پھانسی کی سزا سنائی تھی اس بنچ کے اہم رکن جسٹس محمد اکرم کے پوتے محمد احمد قیوم جو ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری ہیں جنہوں نےمیزبانی کےفرائض سرانجام دئیے۔ احمدقیوم  بے نظیر بھٹو اور آ صف زرداری کو کوٹیکنا ریفرنس کیس میں سزاسنانے والے جسٹس ملک قیوم کے بیٹے بھی ہیں  محمد احمد قیوم نے بلاول بھٹوزرداری کوخراج تحیسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار محمد احمد قیوم کے والد جسٹس ملک محمد قیوم کوبلاول بھٹو زرداری کی والدہ بے نظیر بھٹو اور والد آصف علی زرداری کو کوٹیکنا ریفرنس میں سزا سنانے کے بعد ہائی کورٹ جج کے عہدے سے الگ ہونا پڑا تھا۔