Saturday, April 20, 2024

حالات بہتر ہوئے تو 15 اگست سے اسکول کھول دینگے، مراد راس

حالات بہتر ہوئے تو 15 اگست سے اسکول کھول دینگے، مراد راس
July 4, 2020
لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر اسکولز ایجوکیشن مراد راس کہتے ہیں کہ اگر حالات بہتر ہوئے تو 15 اگست سے اسکول کھول دیں گے۔ صوبائی وزیر مراد راس نے اسکول کھولنے سے متعلق بیان میں کہا کہ فوری طور پر ساری کلاسز لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، پہلے مرحلے میں ضروری کلاسز لگانے کی اجازت دینگے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک وقت میں کلاس میں بیس بچوں کو بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔ ایل جی ایس معاملے پر متاثر طالبات سے پیر کو ملاقات کی امید ہے۔ پیر کو طالبات کی جانب سے تحریری درخواستیں آجائیں گی۔