Sunday, May 12, 2024

حالات بہتر ہو رہے ہیں ، معیشت اوپر جانا شروع ہو گئی ہے ، وزیراعظم

حالات بہتر ہو رہے ہیں ، معیشت اوپر جانا شروع ہو گئی ہے ، وزیراعظم
August 14, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ کورونا کے کیسز نیچے اور معیشت اوپر جانا شروع ہو گئی ہے۔ وزیراعظم نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے چار خوشخبریاں سنادیں۔ کہتے ہیں حالات بہتر ہو رہے ہیں، کورونا کے کیسز نیچے اور معیشت اوپر جانا شروع ہو گئی ہے۔ آئی پی پیز سے معاہدہ ہو گیا۔ آنے والے دنوں میں صنعتوں اور عوام کو بجلی سستی ملے گی۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1294230878219055104?s=20 وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا ہم نے پسماندہ طبقات کو نقد امداد کے ذریعے کورونا کے معاشی اثرات سے بچایا۔ اسمارٹ لاک ڈائون کے ذریعے ہم کورونا کیسز کے پھیلائو کو روکنے میں کامیاب رہے۔ بجلی کے شعبے میں وراثت میں ملنے والے ڈھانچے کو درست کررہے ۔ طویل مذاکرات کے بعد آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کیے ۔ معاہدوں سے بجلی کی پیداوار لاگت اور سرکلر قرضوں میں کمی آئے گی۔ اگلا اصلاحات کا ہدف بجلی کی تقسیم کا نظام ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1294230738683015170?s=20 وزیراعظم کا کہنا تھا قائد کے پاکستان کی طرف  سفر شروع ہو چکا ہے۔ قائد کا پاکستان جس میں تمام شہریوں کے لیے یکساں قانون کی حکمرانی ہو۔ ہم اسلامی فلاحی ریاست کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ دھرنے کےدوران نوجوانوں کے لیے یہ ان کامرکزی پیغام تھا۔ آج بھی یہ ایک انمول سبق ہے۔