Friday, May 17, 2024

حالات ایسے نہیں کہ تعلیمی اداروں کو بند کیا جائے ، وفاقی وزیر تعلیم

حالات ایسے نہیں کہ تعلیمی اداروں کو بند کیا جائے ، وفاقی وزیر تعلیم
November 4, 2020

اسلام آباد(92 نیوز) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حالات ایسے نہیں کہ تعلیمی اداروں کو بند کیا جائے، کل بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔

وزیرتعلیم شفقت محمود نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں نئے سائنس بلاک کا افتتاح کردیا، میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود نے تعلیمی اداروں کی بندش کے امکان کورد کرتے ہوئے کہا حالات ایسے نہیں کہ تعلیمی اداروں کو بند کیا جائے ، تعلیمی ادارے چلتے رہیں  گے،معیشت کو بھی ساتھ لے کرچلنا ہے۔

وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ دیگرممالک کے مقابلے میں پاکستان کی کارکردگی کی مثال دی جاتی ہے،آئندہ بھی چیلنج کا مقابلہ کریں گے۔

شفقت محمود نے امریکی صدارتی انتخابات پربات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں جس کی بھی حکومت آئے گی ، خوش دلی سے ویلکم کریں گے۔