Wednesday, May 1, 2024

حالات اور افسران سے تنگ ایک اور بھارتی فوجی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

حالات اور افسران سے تنگ ایک اور بھارتی فوجی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
January 13, 2017
  نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی فوج کے حالات انتہائی خراب ہیں۔ فوجیوں کی ایک کے بعد ایک ویڈیو منظر عام پر آرہی ہے نئی ویڈیو میں جوان نے زبان کھولنے پر اعلی افسران کی طرف سے دھمکیاں ملنے کا انکشاف کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی فوج کی اندرونی حالت کا بھانڈا بیچ چوراہے میں پھوٹ رہا ہے کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی،پھر پولیس اہلکار،اور اب ڈھیرہ دھون میں تعینات ایک اور فوجی جوان کی ویڈیو نے دنیا کی بہترین فوج ہونے کے دعوے کو  ہنسی بنا کر رکھ دیا ہے۔ نئی ویڈیو میں بھارتی فوجی کا کہنا ہے کہ اس نے فوج کے خراب حالات کے بارے میں صدر،وزیر اعظم اور سپریم کورٹ کو خط لکھا،جس پر اس کے اعلی افسران اسے دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں۔ بھارتی فوجی نے ویڈیو میں اسے ہراساں کرنے والے سینیئر فوجی افسران کے نام تک لے دئیے اور کہا کہ اس کی جگہ کوئی اور ہوتا تو خود کشی کرلیتا۔ حالات سے تنگ بھارتی فوجیوں کی خود کشیوں اور اپنے ہی ساتھیوں کو ہلاک کرنے کی خبریں کوئی اور ہی رنگ دے کر عوام کی نظروں سے اوجھل کر دی جاتی تھی۔لیکن ویڈیوز کا یہ سلسلہ بھارتی فوج کی اندرونی کہانی خوب بیان کر رہا ہے۔