Friday, April 26, 2024

حافظ حمداللہ غیر ملکی قرار، شناختی کارڈ منسوخ، میڈیا کوریج پر پابندی

حافظ حمداللہ غیر ملکی قرار، شناختی کارڈ منسوخ، میڈیا کوریج پر پابندی
October 26, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) سابق سینیٹر اور جے یو آئی ف کے رہنماء حافظ حمداللہ کو غیر ملکی قرار دیدیا گیا، نادرا نے حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ منسوخ کر دیا، پیمرا نے حافظ حمد اللہ کی ٹی وی کوریج پر پابندی لگا دی۔ حافظ حمداللہ نے نادرا کے فیصلہ کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ نادرا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق حافظ حمداللہ کو غیر ملکی قرار دیا گیا ہے۔ حافظ حمد اللہ نے غیر ملکی شہری ہونے کے حوالے سے کہا کہ میرے والد پاکستان کے شہری اور سرکاری ملازم رہے ہیں، نادرا اور حکومت نے مجھے غیر ملکی قرار دیکر سیاسی انتقامی کارروائی کی، میرے پاس 1960 سے اب تک کے دستاویز ثبوت اور ریکارڈ موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم 18 بہن بھائی ہیں، صرف میرا شناختی کارڈ منسوخ کیا گیا، وکلاءسے مشاورت کے بعد نادرا کے فیصلہ کو چیلنج کروں گا۔ سابق سینیٹرحافظ حمد اللہ کی نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میںمعلوم ہوا ہے کہ مارچ 2019 سے نادرا نے میرا شناختی کارڈ منسوخ کررکھا ہے۔ اس معاملے پر علی امین گنڈا نے بتایا کہ حافظ حمداللہ کی طرف اور بھی بہت سارے لوگ ہیں کہ جنہوں نے شناختی کارڈ بنوائے ہوئے ہیں، اب ان کو اور جن لوگوں نے جعلی شناختی کارڈ بنوائے ہوئے ان کو واپس ہی جانا ہوگا۔