Monday, May 6, 2024

حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کا حکم معطل کردیا

حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کا حکم معطل کردیا
October 29, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نےجمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق سینیٹر  حافظ حمدا للہ  کی شہریت منسوخی کا حکومتی حکم معطل کر دیا۔ جمعیت علماء  اسلام (ف) کے رہنما کی پاکستانی شہریت منسوخی کا فیصلہ معطل کر دیا گیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ۔  نادرا کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ  دسمبر 2018 میں پہلی بار حافظ حمد اللہ کو خط لکھ کر ان کا شناختی کارڈ بلاک کیا گیا،درخواست گزار نے ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی میں وضاھت میں جو دستاویزات پیش کیں وہ بھی بوگس نکلیں ۔ حافظ حمد اللہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل چھ بار انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں ، سینیٹر اور رکن صوبائی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں ، ان کا پورا خاندان پاکستانی پاسپورٹ رکھتا ہے  اور نادرا نے حافظ حمد اللہ شہریت ختم کر دی یہاں تک کہ ان کا ایک بیٹا فوج میں  ہے ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی اپنا خون اس ملک کے لئے قربان کر سکتا ہے  تو وہ کیسے محب وطن شہری نہیں ، عدالت نے نادرا سے شہریت منسوخی پر دو ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے  حکم دیا کہ نادرا ، وزارت داخلہ  تاحکم ثانی حمدا للہ کے خلاف کوئی اقدام نہ کریں ۔ عدالت نے حافظ حمد اللہ پر ٹی وی چینلز پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرنے پر پیمرا کی جانب سے عائد کردہ پیندہ  کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا۔کیس کی سماعت دو ہفتے بعد دوبارہ ہوگی۔