Wednesday, April 24, 2024

حافظ حفیظ الرحمان گلگت بلتستان کے بلامقابلہ وزیر اعلیٰ منتخب

حافظ حفیظ الرحمان گلگت بلتستان کے بلامقابلہ وزیر اعلیٰ منتخب
June 26, 2015
گلگت(92نیوز)مسلم لیگ ن کے حافظ حفیظ الرحمن  بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے حافظ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کےبلامقابلہ وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں ان کے مقابلے میں اپوزیشن جماعتوں نے اپناکوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا ۔ واضح رہے کہ حافظ حفیظ الرحمن سکردو سے قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں ۔ حافظ حفیظ الرحمان گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کے صدر بھی ہیں ،وزیر اعظم نے انہیں بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی ہے ۔