Thursday, May 9, 2024

حافظ آباد ،ٹھل کے اسپتالوں میں انتظامیہ کی غفلت سے 8 بچے جاں بحق

حافظ آباد ،ٹھل کے اسپتالوں میں انتظامیہ کی غفلت سے 8 بچے جاں بحق
October 19, 2019
حافظ آباد ( 92 نیوز) حافظ آباد اور ٹھل کے اسپتالوں میں افسوسناک واقعات میں  8 بچے زندگی کی بازی ہار گئے،ٹھل میں مسیحاؤں کی لاپرواہی کے باعث 4 پھول مرجھا گئے، حافظ آباد کے سرکاری اسپتال میں بھی  چار بچے جاں بحق ہو گئے ۔ اسپتالوں میں مسیحاؤں کی غفلت سے بچوں کی اموات  کا سلسلہ جاری ہے ، سندھ کے علاقے ٹھل  کے نجی اسپتال میں12 گھنٹے کے دوران مبینہ غفلت سے4 نومولود مرجھاگئے،ذرائع کے مطابق چاروں بچے آکسیجن ختم ہونے پر جان سے گئے۔ بچوں کے ورثا نے الزام عائد کیا کہ ہمارے بچے نجی اسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث جاں بحق ہوئے،بچوں کے ورثا نے اسپتال انتظامیہ کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈی ایچ کیو اسپتال حافظ آباد میں بھی4بچے جاں بحق ہوگئے،ایم ایس ڈاکٹر ریحان نے کہا ہلاکت کے ذمہ دار لواحقین ہیں، بچوں کو تشویش ناک حالت میں لایا گیا،ڈاکٹرز نے لاہور ریفر کیا مگر لواحقین نے انکار کر دیا۔