Tuesday, May 21, 2024

حافظ آباد ، نجی اسپتال میں مبینہ غلط انجکشن لگنے سے بچہ جاں بحق

حافظ آباد ، نجی اسپتال میں مبینہ غلط انجکشن لگنے سے بچہ جاں بحق
February 18, 2019
حافظ آباد ( 92 نیوز) حافظ آباد  میں   نجی اسپتال میں مبینہ غلط انجکشن لگنے سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔ نواحی گاؤں رامکے چٹھہ کے رہائشی محنت کش کے چھ سالہ بیٹے عبداﷲکو معمولی بخار کے باعث پوسٹ آفس روڈ پر واقع ایک نجی اسپتال میں لایا گیا۔ مبینہ طور غلط انجکشن لگنے پر بچہ زندگی کی بازی ہارگیا جس پر ورثا سراپا احتجاج بن گئے، پولیس تھانہ سٹی نے موقع پرپہنچ کر نجی اسپتال کے ڈاکٹر سلطان اور ڈسپنسر کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب بچے کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔