Saturday, April 20, 2024

حافظ آباد میں نشے کے عادی شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

حافظ آباد میں نشے کے عادی شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا
April 13, 2015
حافظ آباد (نائنٹی ٹو نیوز) حافظ آباد میں نشے کے عادی شوہرنے بیوی سے جھگڑے کے بعد اس پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ پوری طرح جھلس گئی۔ تیزاب کے چھینٹے پڑنے سے بچے بھی متاثر ہوئے۔ حافظ آباد کا رہائشی محمد اعظم نشے کا عادی ہے جو اکثر اپنی بیوی پر تشدد کرتا رہتا ہے۔ اعظم نے نشے کے لئے پیسے مانگے تو بیوی نے انکار کر دیا جس پر ملزم نے بیوی نادرہ پر تشدد شروع کر دیا اور تیزاب پھینک دیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔ تیزاب کے چھینٹے اڑھائی سالہ زین اور پانچ سالہ شیزا پر بھی گرے جس سے وہ بھی متاثر ہوئے۔ واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ اہل علاقہ نے بتایا کہ محمد اعظم کی چار بیٹیاں ہیں اور ایک بیٹا ہے۔ اس کی بیوی گھروں میں کام کاج کرتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔