Sunday, September 8, 2024

حافظ آباد: تیز رفتار وین نہرمیں گرنے سے 3افراد جاں بحق

حافظ آباد: تیز رفتار وین نہرمیں گرنے سے 3افراد جاں بحق
July 1, 2016
  حافظ آباد(92نیو)حافظ آباد کے قریب  تیز رفتار وین  قادر آباد نہر میں جا گری ،تین افراد جاں بحق ،دو زخمی ہوگئے۔۔ ،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ڈرائیوروں کی لاپروائی اور غفلت  حادثات کا باعث بننے لگی اور آئے روز دس پندرہ نوجوان ان لاپروا اور بغیر لائسنس کے چلنےوالےجاہل ڈرائیوروں کی وجہ سے موٹ کے گھاٹ میں اتر رہے ہیں ۔ حافظ آباد میں ایک تیز رفتار وین  تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیورسےبے قابو ہوکر نہر قادرآباد میں گر گئی جس میں 3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ دو زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔