Thursday, April 25, 2024

حاصل بزنجو کا بیان قومی ادارے کے سربراہ کو متنازعہ بنانے کے مترادف ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

حاصل بزنجو کا بیان قومی ادارے کے سربراہ کو متنازعہ بنانے کے مترادف ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
August 2, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے حاصل بزنجو کا بیان قومی ادارے کے سربراہ کو متنازعہ بنانے کے مترادف ہے۔ ڈی جی آئی ایس  پی آر کا سینیٹرحاصل بزنجو کےبیان پر دوٹوک مؤقف سامنے آیا۔ اپنے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سینیٹر حاصل بزنجو کے  بیان کو انتہائی افسوسناک اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1157018127793676289 میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں سینیٹر حاصل بزنجو کا بیان قومی ادارے کے سربراہ کو متنازعہ بنانے کے مترادف ہے۔ محض چند سیاسی فوائد کے لیے ایسے بیانات جمہوریت کی کوئی خدمت نہیں۔ میر حاصل بزنجو کے بیان کو سیاسی  رہنماؤں نے بھی  خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے نائنٹی ٹونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ میرحاصل بزنجو کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد لائیں گے۔ اداروں کو کمزور کرنے والوں کو ان کے سینیٹرز نے ہی بے نقاب کردیا۔ اپوزیشن کا بیانیہ جگہ جگہ مسترد ہوا۔ حاصل بزنجو کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ  شکست کے بعد اپوزیشن نے الزام تراشی شروع کر دی ۔ اپوزیشن لیڈرشپ اپنی کرپشن چھپانے کیلئے سینیٹرز کواستعمال کر رہی تھی ۔ فیصل واوڈا نے ٹویٹ کیا کہ حزب اختلاف نے بری طرح ہارنے کے بعد اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر اپوزیشن کےامیدوار میرحاصل بزنجو نے قومی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی تھی جس پر حاصل بزنجو کو خاصی تنقید کا سامنا ہے۔