Friday, April 26, 2024

حاصل بزنجو ’’را ‘‘ اور ملک دشمنوں کی زبان بولتے ہیں، غلام سرور خان

حاصل بزنجو ’’را ‘‘ اور ملک دشمنوں کی زبان بولتے ہیں، غلام سرور خان
August 4, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا حاصل بزنجو ’’را ‘‘ اور ملک دشمنوں کی زبان بولتے ہیں۔ ایسے لوگوں پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا سینیٹ الیکشن میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی۔ سینیٹر نے ضمیر کی آواز کے مطابق فیصلہ کیا۔ اپوزیشن والے متحد نہیں تھے سینیٹ کے اجلاس میں ثابت ہو گیا۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا سینیٹ کی کارکردگی قومی اسمبلی کی کارکردگی سے بہتر ہے۔ چیئرمین سینیٹ کا کردار غیر جانبدار اور بیلنس تھا۔ انہوں نے کہا حاصل بزنجو ہندوستان ،ملک دشمنوں کی زبان بولتے ہیں ۔ نوازشریف نے اپنی جائیدادیں بنائیں،خود کو مضبوط کیا۔ یہ اداروں کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں ۔ اداروں کیخلاف بات کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے۔