Thursday, May 2, 2024

حارث قاسم انڈر17 میں اسکوائش ایشین چیمپئن بن گئے

حارث قاسم انڈر17 میں اسکوائش ایشین چیمپئن بن گئے
September 29, 2018
چنئی(92 نیوز ) پاکستان نے ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں ایک اور ٹائٹل جیل لیا ۔ پاکستان کے حارث قاسم انڈر 17 میں ایشین  چیمپئن بن گئے ، فائنل میں ملائیشین کھلاڑی محمد عامر کے ساتھ اعصاب کن مقابلہ ہوا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے ایشین جونئیر اسکواش چیمپین شپ میں تین گولڈ اور ایک سلور میڈلز اپنے نام کر لیے ، انڈر 19 فائنل میں عباس زیب ہانگ کانگ کے چونگ لانگ کو آسان مقابلے میں شکست  دے کر ایشین چیمپئن بن گئے۔ عباس زیب نے 4-11، 3-11،  4-11سے فائنل اپنے نام کیا جبکہ انڈر 15 میں محمد حمزہ اور انڈر 17 میں حارث قاسم نے گولڈ میڈلز حاصل کیے ۔حارث قاسم نے محمد عامر سے پہلے دو سیٹ ہارنے کے باوجود شاندار کم بیک کیا اور فائنل جیت لیا۔ انڈر 13 کٹیگری میں انس علی شاہ سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔ اسکواش فیڈریشن نے ایشین جونیئر اسکوائش چیمپیئن شب کے انفرادی مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی  پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔