Monday, May 13, 2024

حارث رؤف کی تیز رفتار گیندوں سے بگ بیش لیگ میں دھاک بیٹھ گئی

حارث رؤف کی تیز رفتار گیندوں سے بگ بیش لیگ میں دھاک بیٹھ گئی
January 12, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستانی نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی بگ بیش لیگ میں دھاک بیٹھ گئی، فاسٹ باؤلر کی تیز رفتار گیندوں سے آسٹریلوی صحافی بھی خوفزدہ ہیں۔ پاکستانی نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی اسپیڈ کی ہر طرف دھوم ہے، بگ بیش لیگ میں تباہ کن باؤلنگ سے پاکستانی فاسٹ باؤلر نے اپنی دھاک بٹھا لی۔ حارث رؤف اپنی تیز رفتار اور شاندار باؤلنگ سے آسٹریلوی میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں، پاکستانی فاسٹ باؤلر کی تیز رفتا گیندیں دیکھ کر آسٹریلوی اخبار کو اپنے کھلاڑیوں کی فکر ستانے لگی۔ آسٹریلوی اخبار نے لکھا کہ حارث روف کو نیٹ میں باؤلنگ کرنے سے روکا جائے، ان کی تیز رفتار گیندوں سے کھلاڑیوں  کے زخمی ہو سکتے ہیں۔ حارث رؤف ایونٹ میں سڈنی تھنڈر کیخلاف ہیٹرک کرکے بگ بیش میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بنے، پاکستانی فاسٹ باؤلر ایونٹ میں ابھی تک پانچ میچ کھیل کر 14 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔