Monday, May 13, 2024

حارث رؤف کا نام بیگ بیش لیگ کی بہترین ٹیم میں شامل

حارث رؤف کا نام بیگ بیش لیگ کی بہترین ٹیم میں شامل
February 3, 2020
کینبرا(92 نیوز)پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف  کے نام ایک اور اعزاز ،بگ بیش لیگ میں شاندار  پرفارمنس دکھانے پر  حارث رؤف  کا نام ایونٹ کی  بہترین ٹیم میں شامل  کیا گیا  ہے، پاکستانی باؤلر نے ایونٹ میں  17 وکٹیں حاصل کیں،ٹورنامنٹ میں ہیٹرک بھی کی۔ پاکستانی  نوجوان  فاسٹ باؤلر حارث رؤف  کو بگ بیش لیگ میں شاندار کار کردگی دکھانے کا صلہ مل گیا ، اپنی تیز رفتار گیندوں سے آسٹریلیا میں دھوم مچانے والے  پاکستانی فاسٹ  باؤلر  حارث رؤف کا نام بگ بیش ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر نے ایونٹ میں  تباہ کن باؤلنگ کرتے  ہوئے  ابھی تک 17 وکٹیں حاصل کیں،حارث رؤف نے  ٹورنامنٹ میں ہیٹرک   کی اور ایک اننگز میں پانچ وکٹیں  لینے  کا کارنامہ بھی سرانجام دیا۔ بگ بیش لیگ میں شاندار پرفارمنس کی بدولت حارث رؤف نے  بنگلہ دیش  کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے قومی ٹیم  میں  جگہ بنائی   ، قومی فاسٹ باؤلر  نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں دو وکٹیں حاصل کیں۔