Sunday, May 12, 2024

حارث رؤف بگ بیش لیگ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے

حارث رؤف بگ بیش لیگ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے
January 8, 2020
 سڈنی (92 نیوز) حارث رؤف بگ بیش لیگ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے۔ نوجوان فاسٹ باؤلر نے سڈنی تھنڈر کیخلاف آخری اوور میں شاندار ہیٹرک کی۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف بگ بیش لیگ میں چھا گئے۔ میلبورن اسٹارز کی نمائندگی کرنیوالے پاکستانی نوجوان فاسٹ باؤلر کی انتہائی برق رفتار گیندوں کے سامنے سڈنی تھنڈر کے بلے باز بے بس نظر آئے۔ حارث رؤف  نے اننگز کے آخری اوور میں لگاتار تین گیندوں پر سڈنی تھنڈرز کے میتھیو گلکس، کلم فرگیوسن اور ڈینیئل سیمز کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔ پاکستانی اسپیڈ اسٹار چار میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کرکے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے باؤلر اور بگ بیش میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں۔