Friday, March 29, 2024

حادثے کا شکار مصری مسافر طیارے کا ملبہ بحیرہ روم سے مل گیا

حادثے کا شکار مصری مسافر طیارے کا ملبہ بحیرہ روم سے مل گیا
May 20, 2016
  قاہرہ(ویب ڈیسک)حادثے کا شکار ہونے والے مصری مسافر طیارے کا ملبہ بحیرہ روم سے مل گیا مصری فوج نے دعوی کیا ہے  کہ مصری بحریہ کو تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ اور مسافروں کا  کچھ سامان ملا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصری ائیرلائن کے طیارے کاملبہ تومل گیاتاہم مسافروں کی تلاش کے لیے آپریشن تاحال جاری ہے۔ مصری حکام  کاکہناہے کہ  طیارے کا ملبہ اور مسافروں کا کچھ سامان مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ سے دوسونوے کلومیٹر کےفاصلے پر سمندر سے ملا ہے۔ لاپتہ طیارے کی تلاش کا کام مصری، یونانی، فرانسیسی اور برطانوی فوجیوں نے یونان کے جزیرے کیرپاتھوس کے قریب شروع کیا تھا۔مسافر طیارے میں کل  چھیاسٹھ افراد سوار تھےجن کے زندہ بچنے کی امیدیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دم توڑتی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ مصری ائیرلائن  کی پرواز ایم ایس 804 پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے یونان کے جزیرے کیرپاتھوس کے قریب لاپتہ ہوگئی تھی۔