Sunday, September 8, 2024

حاجی کیمپ میں عازمین کی سہولت کیلئے 20 کاؤنٹرز قائم

حاجی کیمپ میں عازمین کی سہولت کیلئے 20 کاؤنٹرز قائم
June 25, 2019
لاہور ( ویب ڈیسک )  حاجی کیمپ لاہور میں عازمین کی سہولت و رہنمائی کے لئے 20 کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں ۔ گزشتہ برس حاجی کیمپ میں محکمہ صحت کے انتظامات کے حوالے سے عازمین حج کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر شعیب الرحمن گورمانی کی ہدایات کے مطابق 20 کائونٹرز بنائے گئے ہیں۔ ان  میں 10 کائونٹرز خواتین اور 10 کائونٹرز مرد حضرات کیلئے بنائے گئے ہیں،ایک مرد کوالیفائیڈ ڈاکٹر میل کائونٹرز کی نگرانی کرے گا جبکہ ایک کوالیفائیڈ لیڈی ڈاکٹر خواتین کے کائونٹرز کی نگرانی کرے گی۔ ہر کائونٹر انسپکٹر، ڈسپنسر اور ایل ایچ وی ( لیڈیز ہیلتھ وزیٹر ) پر مشتمل ہو گا۔ متعلقہ کاؤنٹرز دو  شفٹوں میں کام کریں گے ۔ پہلی شفت صبح 8 بجے سے 2 بجے جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 12 سے شام 6 بجے تک کام کرے گی ۔