Friday, April 26, 2024

جےیو آئی ف نے فوجی عدالتوں میں توسیع کی مخالفت کردی

جےیو آئی ف نے فوجی عدالتوں میں توسیع کی مخالفت کردی
January 15, 2017
اسلام آباد(92نیوز)جمعیت علمائے اسلام نے فوجی عدالتوں میں توسیع کی مخالفت کردی۔ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ فوجی عدالتوں میں توسیع سول عدالتوں پر عدم اعتماد ہو گا۔ فوجی عدالتوں کی واقعی ضرورت هے تو آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے۔ تفصیلات کےمطابق جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعدمولانا فضل الرحمان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جمیعت علما اسلام فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت نہیں کرتی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے  کہ توہین رسالت قانون میں تبدیلی قبول نہیں هم امریکه اور مغربی دنیا کی ترجیحات کو اس طرح قبول کرتے هیں جیسے ہیمں  قرآن و اسلام پر ایمان نہیں۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہناتھا کہ وہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے حق میں نہیں،کیونکہ یہی عوامی رائے ہےپانچ فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھر پورطریقے سے منایا جائے گا۔ جے یو آئی شوریٰ  نے 7، 8 ، 9 اپریل کو جے یو آئی کی صد سالہ تقریبات منانے کا بھی فیصلہ کیاہے ۔