Monday, September 16, 2024

جےآئی ٹی کو جواب وزیراعظم اورانکےخاندان نےدینا ہے تکلیف عمران خان کو ہورہی ہے: مریم اورنگزیب

جےآئی ٹی کو جواب وزیراعظم اورانکےخاندان نےدینا ہے تکلیف عمران خان کو ہورہی ہے: مریم اورنگزیب
April 22, 2017
اسلام آباد(92نیوز)وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کو جواب وزیراعظم اور ان کے خاندان نے دینا ہےتکلیف عمران خان کو ہورہی ہے۔ تیسری مرتبہ منتخب ہونیوالے وزیراعظم کو کسی کی خواہش پر نہیں ہٹایا جاسکتا۔ اعتزاز احسن کا ملکی اداروں کےخلاف بولنا قابل مذمت ہے۔ تفصیلا تکےمطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ وزیراعظم نے خود کو احتساب کےلئے پیش کیا۔ پانامہ کیس سے عمران خان کو نئی بیساکھی ملی جب سے فیصلہ آیا عمران خان رو رہے ہیں جے آئی ٹی کے سوالات کا مخالفین کی استدعا سے کوئی تعلق نہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ حیرانی ہے کرپشن کیخلاف علم پیپلز پارٹی نے اٹھا رکھا ہے۔ سکیورٹی ادارے ملک کا فخر ہیں۔ اعتزاز احسن نے ملک کا دفاع کرنیوالوں کیخلاف جو زبان استعمال کی وہ قابل مذمت ہے۔ وزیرمملکت اطلاعات ونشریات کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام اب فساد اور انتشار پھیلانے والوں کاساتھ نہیں دینگے۔ اپوزیشن یہ کھیل بند کرےوزیراعظم نوازشریف پاکستان کو اندھیروں سے نکال رہے ہیں میڈیا اپنی سکرینز پر ترقی کرتا ہوا پاکستان دکھائے۔