Thursday, March 28, 2024

جےآئی ٹی نے صولت مرزاسے مچھ جیل میں تفتیش کی

جےآئی ٹی نے صولت مرزاسے مچھ جیل میں تفتیش کی
April 15, 2015

 کوئٹہ(92نیوز) صولت مرزا سے سندھ حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی نے مچھ جیل میں تفتیش کی ۔

تفصیلات کے مطابق صولت مرزانے پھانسی سے چند گھنٹے پہلے صولت مرزا نے بیان دےکرتہلکا مچا دیا تھا اور اس ویڈیو بیان سے  متعلق تحقیقات کےلئے  سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دی ۔ صولت مرزا کو سخت سکیورٹی میں بدھ  کی صبح کوئٹہ کی مچھ جیل لایا گیا جب کہ ٹیم دوپہرکو مچھ جیل پہنچی ۔ جےآئی ٹی کی سربراہی  ڈی آئی جی کراچی  امیرشیخ  کر رہے  ہیں جبکہ خفیہ اداروں کے ارکان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ٹیم نے  مجرم  سے مختلف سوالات کیےاور جے آئی ٹی کی ٹیم کے سوالات کے دوران صولت مرزا کا بلڈ پریشر بڑھ گیا اور انہوں نے سر میں شدید درد کی شکایت کی جس پر طبی عملے نے ان کا چیک اپ کیا ۔ جے آئی ٹی کی تحقیق کے بعد صولت مرزا کو سخت سیکیورٹی میں واپس  سزائے موت کی کوٹھڑی میں منتقل کردیا گیا ۔