Saturday, April 20, 2024

جے یو آئی کا آزادی مارچ ملتان سے لاہور کے لئے روانہ ہو گیا

جے یو آئی کا آزادی مارچ ملتان سے لاہور کے لئے روانہ ہو گیا
October 29, 2019
 ملتان (92 نیوز) جے یو آئی کا آزادی مارچ ملتان سے لاہور کے لئے روانہ ہو گیا، دیگر قافلے بھی مرکزی مارچ میں مل گئے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طبل جنگ بج چکا ، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور مقاصل حاصل کرنے کے بعد ہی واپس آئیں گے ۔ جمعیت علماء اسلام کا آزادی مارچ 27 اکتوبر کو کراچی سے  چلا تھا جو پہلے حیدر آباد  سے ہوتا ہوا سکھر پہنچا جہاں رات بسر کی گئی ۔ مولانا فضل الرحمان  نے پہلی رات لاڑکانہ میں قیام کیا اور اگلے دن  سکھر میں قافلے میں شامل ہوئے ۔