Saturday, April 20, 2024

جے یو آئی (ف) نے ڈی چوک پر آزادی مارچ کیلئے انتظامیہ کو درخواست دیدی

جے یو آئی (ف) نے ڈی چوک پر آزادی مارچ کیلئے انتظامیہ کو درخواست دیدی
October 9, 2019
اسلام آباد (92 نیوز ) جے یو آئی (ف) نے  ڈی چوک پر آزادی مارچ کے لئے اسلام آباد انتظامیہ کو باضابطہ طورپر درخواست دے دی ۔ جے یو آئی (ف) کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے چیف کمشنر اسلام آباد کو درخواست دی گئی ، درخواست سینئر ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ کے توسط سے تیار کی گئی ۔ درخواست میں  کہا گیا کہ 27 اکتوبر  کو ڈی چوک میں آزادی مارچ کی اجازت دی جائے ، جمعیت علمائے اسلام آزادی مارچ  نکالنے کا آئینی و جمہوری حق رکھتی ہے ۔ درخواست میں کہا گیا کہ  امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کی زیر قیادت  کارکنوں کی بڑی تعداد شامل ہو گی ،  ڈی چوک میں  سکیورٹی کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔