Thursday, April 18, 2024

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر سینئر رہنما سکھر پہنچ گئے

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر سینئر رہنما سکھر پہنچ گئے
October 23, 2019
 سکھر (92 نیوز) مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر سینئر رہنما سکھر پہنچ گئے۔ فضل الرحمٰن کل پارٹی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں آزادی مارچ کے پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن آزادی مارچ کا آغاز سکھر سے کریں گے۔ ادھر عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے حکومت نے اجازت دے کر ہم پر کوئی احسان نہیں کیا۔ مارچ ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ آئینی حق کو ہرحال میں استعمال کریں گے ۔ ریاست کی رٹ کو کبھی بھی چیلنج نہیں کریں گے ۔ عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کسی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ انصارالاسلام ہمارےآئین کا حصہ ہے، سکیورٹی کا کام کرتی ہے۔ اکرم درانی بولے دھرنا دینگے اور وزیراعظم کا استعفیٰ لے کر جائیں گے۔ دوسری طرف حکومت نے بھی جے یو آئی ف کو آزادی مارچ کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔ آئین اور عدالتی فیصلوں کے دائرہ کار میں رہ کر مارچ کیا جا سکے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت جمہوری روایات پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔ سڑکیں بند کر کے شہریوں کیلئے مسائل پیدا نہیں کریں گے۔