Friday, March 29, 2024

جے یو آئی کے آزادی مارچ کا آج کراچی سے آغاز ہو گا

جے یو آئی کے آزادی مارچ کا آج کراچی سے آغاز ہو گا
October 27, 2019
 کراچی (92 نیوز) جے یو آئی کے آزادی مارچ کا آج کراچی سے آغاز ہو گا۔ فضل الرحمٰن شہر قائد پہنچ گئے ۔ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں قافلہ دوپہر 12 بجے سہراب گوٹھ کراچی سے روانہ ہو گا ۔ آزادی مارچ کارواں دوپہر 2 بجے ہٹڑی بائی پاس حیدرآباد پہنچے گا ۔ قافلہ سہ پہر 3 بجے سکرنڈ نواب شاہ اور رات 8 بجے سکھر پہنچے گا ۔ قافلے کے شرکا رات سکھر میں قیام کریں گے ۔ رات قیام کے بعد قافلہ کل صبح 11 بجے سکھر سے روانہ ہو گا ۔ سکھر میں لاڑکانہ، سبی اور کوئٹہ کے قافلے بھی شامل ہوں گے ۔ آزادی مارچ پنو عاقل، گھوٹکی اور اوباڑو سے ہوتا ہوا پنجاب میں داخل ہو گا ۔ مولانا فضل الرحمٰن کراچی  کے چاچڑ ہاؤس میں قیام پذیر ہیں۔ دوسری جانب آزادی مارچ کیلیے مولانا فضل الرحمٰن کا کنٹینر بھی تیار ہے ۔ کنٹینرز پر نواز شریف اور آصف زرداری کی تصاویر بھی آویزاں ہیں ۔