Saturday, May 18, 2024

 جے یو آئی ف کے رہنما ڈاکٹرخالدمحمودسومروکےقتل کامرکزی ملزم لطف اللہ جمالی بلوچستان سےگرفتار

 جے یو آئی ف کے رہنما ڈاکٹرخالدمحمودسومروکےقتل کامرکزی ملزم لطف اللہ جمالی بلوچستان سےگرفتار
May 26, 2015
سکھر(92نیوز) سکھر پولیس نے جے یو آئی ف کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کا مرکزی ملزم لطف اللہ جمالی کو گرفتارکر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سکھرپولیس نے بلوچستان کے علاقے میں کارروائی کرتے ہو ئے جے یو آئی ف  سندھ کے سیکریٹری جنرل ڈا کٹرخالد محمود سومرو کے قتل کے مرکزی ملزم لطف اللہ جمالی کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم لطف اللہ جمالی نے گزشتہ سال نومبرمیں اپنے پانچ ساتھیوں سارنگ علی طوطانی، حنیف بھٹو، الطاف جمالی ،مشتاق مہر اوردریاخان جمالی کے ساتھ مل کرسکھر کے ایک مدرسے میں نماز فجرکے دوران جمعیت علمائے اسلام ف  سندھ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو قتل کرنے کے بعد فرارہوگیا تھا، جس کی گرفتاری سات ماہ بعد بلوچستان کے علاقے اوستہ محمدسے عمل میں آئی ہے۔ ملزم کے پانچ ساتھی پہلے ہی گرفتار کئے جا چکے ہیں۔