Thursday, April 25, 2024

جے یو آئی ف کی پلان بی کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی تیار

جے یو آئی ف کی پلان بی کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی تیار
November 15, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) جے یو آئی ف نے پلان بی کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی۔ مولانا فضل الرحمٰن دھرنے کے تمام مقامات کا دورہ کرینگے۔ سربراہ جے یو آئی ف آج نوشہرہ اور مالاکنڈ پہنچیں گے۔ جیکب آباد، نوشہرہ، گھوٹکی اور دیگر مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔ کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، بنوں، روہڑی، خضدار، کندھ کوٹ میں بھی احتجاج کیا گیا۔ ادھر ملک کی اہم شاہراہیں بند ہیں۔ کارکنوں نے سڑکوں پر نماز جمعہ کی ادائیگی کی۔ کندھ کوٹ میں چاروں صوبوں کو ملانے والی اہم شاہراہ انڈس ہائی وے بلاک کر دی گئی ہے۔ کراچی میں حب لکی چورنگی اور زیارت میں شبوزئی کے مقام پر دھرنا جاری ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیےدھرنوں کا دورہ کرینگے۔ ادھر فضل الرحمٰن کو چاروں صوبوں کے پارٹی امیروں نے لاک ڈاؤن اور شاہراہوں کی بندش پر مکمل بریفنگ دے چکے ہیں جس پر مولانا نے اعتماد کا اظہار کیا۔ جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد سومرو کا کہنا تھا روز روز کا انتظار ختم کرنا پڑے گا۔ پلان بی آگے جانے کا پلان ہے پیچھے ہٹنے کا نہیں۔ ہم انتہا کی طرف نہیں جائیں گے تاہم استعفے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔