Wednesday, May 1, 2024

جے یو آئی ف کا آزادی مارچ دھرنا جاری رکھتے ہوئے ملک کی اہم شاہراہیں بند کرنے کا فیصلہ

جے یو آئی ف کا آزادی مارچ دھرنا جاری رکھتے ہوئے ملک کی اہم شاہراہیں بند کرنے کا فیصلہ
November 12, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) جے یو آئی ف نے آزادی مارچ دھرنا جاری رکھتے ہوئے ملک کی اہم شاہراہیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

آزادی مارچ اور دھرنے کے بعد مولانا کا پلان بی بھی آ گیا۔ جے یو آئی پورے ملک کو جام کرنے پر تیار ہے۔ دھرنا جاری رکھتے ہوئے اہم شاہراہیں بند کرنے کا فیصلہ ہو گیا۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کا لاک ڈاؤن بھی ہو گا۔

فضل الرحمٰن کو چاروں صوبوں کے پارٹی امیروں نے لاک ڈاؤن اور شاہراہوں کی بندش پر مکمل بریفنگ دی جس پر مولانا نے اعتماد کا اظہار کیا۔ فیصلوں کا اعلان فضل الرحمٰن خود کریں گے۔ اتحادیوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد سومرو نے کہا روز روز کا انتظار ختم کرنا پڑے گا۔ پلان بی آگے جانے کا پلان ہے پیچھے ہٹنے کا نہیں۔ ہم انتہا کی طرف نہیں جائیں گے تاہم استعفے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر نیشنل پارٹی کے رہنما حاصل بزنجو نے بھی ملاقات کی جس میں آزادی مارچ اور شاہراہیں بند کرنے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔