Thursday, May 9, 2024

جے یو آئی سے مذاکرات، پرویز خٹک کی سربراہی میں7 رکنی کمیٹی قائم

جے یو آئی سے مذاکرات، پرویز خٹک کی سربراہی میں7 رکنی کمیٹی قائم
October 19, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے جے یو آئی سے مذاکرات کیلئے پرویز خٹک کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ صادق سنجرانی، اسد قیصر، شفقت محمود، نور الحق قادری، پرویز الٰہی اور اسد عمر کمیٹی کے رکن ہوںگے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ کمیٹی آزادی مارچ روکنے لئے جے یوآئی ( ف) کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔ کمیٹی کسی بھی سیاسی انتشار سے بچنے کے لئے اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی مذاکرات کے لیے مکمل بااختیار ہوگی۔ کمیٹی جے یوآئی سے دھرنا نہ دینے کی درخواست کرے گی۔ کمیٹی اپوزیشن کے مطالبات وزیراعظم تک پہنچائے گی۔ کمیٹی وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان بات بھی کروا سکتی ہے۔ مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک کا کہناتھا کہ اس وقت ملک کسی طور پر سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اپوزیشن کے ساتھ افہام و تفہیم اور بات چیت کے ذریعے معاملات حل کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ پوری کشمیری عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔