Wednesday, April 24, 2024

جے یو آئی رہنما مولانا شیرانی نے مولانا فضل الرحمٰن کو سلیکٹڈ قرار دے دیا

جے یو آئی رہنما مولانا شیرانی نے مولانا فضل الرحمٰن کو سلیکٹڈ قرار دے دیا
December 21, 2020

لورالائی (92 نیوز) جے یو آئی رہنما مولانا شیرانی نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو سلیکٹڈ قرار دے دیا۔

مولانا محمد خان شیرانی نے لورالائی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمٰن سے میرا اختلاف ان کی غلط بیانی کی وجہ سے ہے۔ جمعیت علماء اسلام پارٹی کسی کی جاگیر نہیں، ہماری اپنی جماعت ہے پھر الگ اپنا گروہ کیوں بناؤں۔ حافظ حسین احمد ہمارے ساتھی ہیں ، ہر ضلع میں جمیعت کے پرانے کارکن دفتر قائم کریں گے۔

انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان خود سلیکٹڈ ہیں۔ موجودہ پی ڈی ایم تحریک ذاتی مفادات کیلئے قائم ہوئی ہے۔ عمران خان اپنے 5 سال مکمل کرلینگے اور آنے والے پانچ سال بھی عمران خان کے ہی ہونگے۔

 ادھر فردوس عاشق اعوان نے کہا مولانا شیرانی نے قوم کو پی ڈی ایم سربراہ کا اصل چہرہ دکھا دیا۔ بناوٹ کے اصولوں سے حقائق چھپائے نہیں جا سکتے۔ مولانا شیرانی جو ہمیشہ ڈھال بن کر بھاری بھرکم سائے کی حفاظت کرتے تھے انہوں نے ان کا ساتھ دینا چھوڑ دیا ہے۔ مال پانی سے جڑا رشتہ نیب نے کمزور کرنے کیلئے کمر باندھی ہوئی ہے۔ مولانا گڈا گڈی کو لیکر حکومت کو للکارنے سے بہتر ہے نیب کو جواب دیں۔