Friday, March 29, 2024

جے یو آئی دھرنے کو 10 روز مکمل، پلان بی پر عملدرآمد کا فیصلہ

جے یو آئی دھرنے کو 10 روز مکمل، پلان بی پر عملدرآمد کا فیصلہ
November 10, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) رابطے اور ملاقاتیں کسی کام نہ آئیں، اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے دھرنے کو 10 روز مکمل ہو گئے۔ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر جے یو آئی نے پلان بی پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا۔ نئے پلان کے تحت جے یو آئی ملک بھر میں تجارتی شاہراہوں کو بند کرے گی۔انڈس ہائی وے،شاہراہ ریشم،چمن بارڈر کو جانے والی شاہراہیں بھی بند کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق۔مولانا فضل الرحمٰن نے پلان بی کےساتھ ساتھ اسلام آباد کا دھرنا جاری رکھنے یا ختم کرنے کیلئے رہنماؤں سے تجاویز مانگ لی ہیں۔ صوبائی قیادت کی رپورٹ کی روشنی میں دھرنے کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق۔پلان بی پر عملدرآمد کا آغاز بہت جلد ہو جائےگا۔تجارتی شاہراہوں کو بند کرنے کے فیصلے پر اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔