Tuesday, May 14, 2024

جے پور سینٹرل جیل میں قید پاکستانی قیدی پر انتہا پسند ہندو قیدیوں کا بدترین تشدد

جے پور سینٹرل جیل میں قید پاکستانی قیدی پر انتہا پسند ہندو قیدیوں کا بدترین تشدد
February 20, 2019
 جے پور (92 نیوز) جے پور سینٹرل جیل میں قید پاکستانی قیدی پر انتہا پسند ہندو قیدیوں نے بدترین تشدد کیا۔ پلوامہ حملے پر بدحواس بھارتی انتہا پسندوں کا ایک اور بھیانک اقدام سامنے آیا۔ بے قصور کشمیری طلبا کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ کوانٹم یونیورسٹی دہرادون کے سات طالبعلموں کو معطل کردیا گیا جبکہ ایس یو ایس انجینئرنگ کالج تنگوری جھار کھنڈ سے دو طالبعلموں کو نکالا گیا۔ انتہا پسندی کا نشانہ کشمیری طالبات کو بھی بنایا جارہا ہے۔ جے پور کے نمز پیرا میڈیکل کالج جے پور کی چار اور ایس جی ٹی یونیورسٹی گڑگاؤں دہلی سے ایک طالبہ کو بے دخل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بنگلور کے سپورتھی کالج اور چنئی کالج سے تین جبکہ ڈاکٹر یشونت سنگھ پرمار یونیورسٹی سے دو طلبا کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ کشمیری طلبا کو بچانے کیلئے سکھ کمیونٹی بھی سرگرم ہے جو نہ صرف انھیں کھانے پینے کی اشیا فراہم کررہے ہیں بلکہ اپنے گردواروں میں ان کی رہائش کا بھی بندوبست کیا ہے۔