Saturday, May 18, 2024

جے ایف تھنڈر نے پیرس ایئرشو میں سحر طاری کر دیا !!! پہلا برآمدی آرڈر مل گیا، 11 ملکوں نے دلچسپی ظاہر کر دی

جے ایف تھنڈر نے پیرس ایئرشو میں سحر طاری کر دیا !!! پہلا برآمدی آرڈر مل گیا، 11 ملکوں نے دلچسپی ظاہر کر دی
June 15, 2015
لندن (92نیوز) پاک فضائیہ کے شاہکار جے ایف تھنڈر نے پیرس ایئرشو میں دھوم مچا دی۔ اپنی طاقت میں بے مثال جے ایف تھنڈر کےلئے پاکستان کو پہلا برآمدی آرڈر بھی مل گیا ہے۔ یوں پیرس ایئرشو میں میلہ لوٹنے والے طیاروں میں پاکستان کا جے ایف تھنڈر بھی شامل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیرس ایئرشو میں دنیابھر کے ہواباز اپنے اپنے ملکوں کے بہترین طیاروں کے ساتھ پیش ہوتے ہیں اور فضا میں اپنے طیاروں کی خوبیوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہیں۔ اسی طرح جب آسمان پر جب پاکستانی طیارے جے ایف 17تھنڈر کی گرج سنائی دی تو دیکھنے والے سحر میں مبتلا ہو گئے۔ جے ایف تھنڈر اس سے پہلے متحدہ عرب امارات ، چین اور ترکی میں بھی اپنی صلاحیت دکھا چکا ہے۔ برطانوی میگزین فلائٹ گلوبل کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے کا پہلا برآمدی سودا طے پا گیا ہے۔ جے ایف تھنڈر کے سیلز اور مارکیٹنگ کے سربراہ پاکستان ایئر فورس کے ایئر کموڈور خالد محمود نے تصدیق کی کہ ایک ایشیائی ملک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ انہوں نے میگزین سے گفتگو میں کہا کہ11 ممالک اس طیارے کو لینے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔