Friday, May 3, 2024

جے ایف 17طیاروں کی خریداری کیلئے 8ممالک نے پاکستان سے رابطہ کیا ہے : وفاقی وزیر دفاعی پیداوار

جے ایف 17طیاروں کی خریداری کیلئے 8ممالک نے پاکستان سے رابطہ کیا ہے : وفاقی وزیر دفاعی پیداوار
December 14, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کے لئے 8 ممالک نے پاکستان سے رابطہ کیا ہے ، ان میں سے چار ممالک سے طیاروں کی فروخت کے حوالے سے ابتدائی معاہدے طے پا گئے ہیں  جے ایف 17 تھنڈر کے بلاک تھری پر کام 2016 میں شروع کر دیا جائے گا. تفصیلات کےمطابق 92نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ دفاعی شعبے میں بھارت کا پاکستان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، پاکستان دنیا کے ان چند ممالک کی لسٹ میں شامل ہے جو جدید ترین دفاعی سازوسامان بنا رہا ہے،پاکستان کا میزائل اور ایٹمی پروگرام بھارت سے کئی گناہ آگے ہے، بھارت کا کونہ کونہ شاہین تھری کے سٹرائیکنگ رینج میں ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا پاکستان جے ایف 17 کے بلاک تھری پر 2016 میں کام شروع کر دے گا، پاکستان اب لڑاکا طیارے کے لئے روس سے براہ راست انجن خریدے گاجے ایف 17 طیاروں کی خریداری کے لئے 8 ممالک نے پاکستان سے رابطہ کیا ہے جن میں سے چار ممالک کے ساتھ ابتدائی معاہدہ بھی کر لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی کے لئے امریکا سے اٹیک ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے لئے بات چیت حتمی مراحل میں ہے، توقع ہے کہ امریکا جلد پاکستان کو ہیلی کاپٹرز فراہم کر دے گا۔