Wednesday, April 24, 2024

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 آئندہ برس مارچ میں آپریشنل کیا جائیگا

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 آئندہ برس مارچ میں آپریشنل کیا جائیگا
September 4, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) خطے میں طاقت کے تواز ن اور بھارت کے جنگی جنون میں مبتلا ہونے پر پاکستان کی جانب سے موثر دفاع اور منہ توڑ جواب دینے کے لئے   تیاریاں ہر وقت جاری رہتی ہیں ،دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے  جے ایف تھنڈر کا  بلاک تھری آئندہ برس مارچ میں آپریشن کیا جائے گا۔ جے ایف تھنڈر بلاک 3  کی تیاری رواں برس شروع کرنے  کی خبر  چند ماہ قبل ائیر  چیف  مارشل مجاہد انور  نے  دی تھی ، انہوں نے  کہا تھاکہ  جدید ترین ریڈار سے لیس یہ طیارہ مارچ 2020 تک آپریشنل کیا جائے گا۔ چند ماہ قبل غیر ملکی جریدے کو انٹر ویو  میںپاک فضائیہ کے ائیر چیف  نے بتایا تھا کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کی تیاری رواں برس  شروع ہو جائیگی ،  جدید ترین ریڈار بنانے والی 2 چینی کمپنیوں میں سے ایک کا انتخاب جلد کرلیا جائے گا۔ انٹرویو میں  سربراہ پاک فضائیہ نے امید ظاہر کی کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3، نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا۔