Sunday, September 8, 2024

واجد ضیا نے نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا

واجد ضیا نے نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا
August 29, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) جے آئی ٹی کے سربراہ نیب کے روبرو پیش، واجد ضیاء نے نیب کے سوالنامے کا جواب جمع کرادیا، شریف خاندان کے جے آئی ٹی کو بیانات ریفرنسز کا حصہ بن گئے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ واجد ضیا نیب راولپنڈی کے آٖفس پہنچے، جہاں اُنہوں نے نیب کے سوالنامے کا جواب جمع کرایا۔

جے آئی ٹی کے سربراہ نے بطور سرکاری گواہ نیب کو اپنا بیان قلمبند کرایا ہے، انہوں نے  نیب حکام کے کو جی آئی ٹی تحقیقات کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واجد ضیا نے اپنے جواب میں نواز شریف اور اہلخانہ سے کی گئی تفتیش کی تائید کی ہے۔ انہوں نے نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز کے جے آئی ٹی کے روبرو بیانات کی تائید بھی کی ہے۔

ذرائع کہتے ہیں جے آئی ٹی سربراہ کی تائید کے بعد اب شریف خاندان کے جے آئی ٹی کو دیے گئے بیانات نیب ریفرنسز کا حصہ بن جائیں گے، واجد ضیا کل لاہور نیب سی آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔