Monday, September 16, 2024

جے آئی ٹٰی کی نفی کرنیوالےعدالتی فیصلے کی توہین کررہے ہیں : مریم اورنگزیب

جے آئی ٹٰی کی نفی کرنیوالےعدالتی فیصلے کی توہین کررہے ہیں : مریم اورنگزیب
April 21, 2017
اسلام آباد (92نیوز)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ دھرنے دینے والوں نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم کے استعفی کا مطالبہ  کردیا ہے۔ جے آئی ٹی کی نفی کرنے والے عدالتی فیصلے کی توہین کر رہے ہیں۔ جلاؤ گھیراؤ کی روش ملک کے لئے خطرنا ک ہے ۔ تفصیلات کےمطابق  وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات  مریم اورنگزیب نے نمائش  کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف پر جھوٹے الزامات لگائے گئے۔ فیصلے سے جھوٹے الزامات لگانے والوں کو جواب مل گیا جے آئی ٹی کی نفی کرنے والے عدالتی فیصلے کی توہین کر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ سی پیک وزیراعظم کے وژن کا جدید  روپ ہے۔ مخالفین پاکستان کو دوبارہ اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔مخالفین کا رویہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کے منافی ہے۔ وزیر مملکت اطلاعات کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جو کر رہی ہے وہ مسلم لیگ ن کی ترجیح نہیں ہے،پی ٹی آئی افراتفری اور بد امنی پھیلانا چاہتی ہے۔ جلاؤ گھیراؤ کی روش ملک کے لئے خطرنا ک ہے۔