Friday, April 26, 2024

جے آئی ٹی کا مقصد جعلی اکاؤنٹ نہیں آصف زرداری کو پکڑنا ہے ، پیپلزپارٹی رہنما

جے آئی ٹی کا مقصد جعلی اکاؤنٹ نہیں آصف زرداری کو پکڑنا ہے ، پیپلزپارٹی رہنما
January 2, 2019
لاہور (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے کہا کہ جے آئی ٹی کا مقصد جعلی اکاؤنٹ نہیں آصف علی زرداری کو پکڑنا ہے۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ یک طرفہ ہے۔ پورا جال آصف علی زدرای کے خلاف ہے۔ عدالت نے ای سی ایل پرنظرثانی کاحکم دیا تو کابینہ نے نظرثانی کمیٹی کیوں بنائی؟۔ ایک سوال پر قمرزمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان اصغرخان کیس کا دفاع کرتے تھے، اب کیا کہیں گے؟۔ ایک اور سوال پرکہا ہم اداروں کے آئینی کردار پر سوال اٹھاتے اور اس کی سزا بھی بھگتتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہا پی ٹی آئی کے پاس پورے پاکستان کا چوری کیا ہوا مینڈیٹ ہے، ان کی سوچ غلط ہے کہ سندھ حکومت گرے گی، ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔