Thursday, March 28, 2024

آصف زرداری اشارہ کریں تو ایک ہفتے میں وفاقی حکومت گرا سکتے ہیں ، بلاول بھٹو

آصف زرداری اشارہ کریں تو ایک ہفتے میں وفاقی حکومت گرا سکتے ہیں ، بلاول بھٹو
December 31, 2018
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ سے حکومت نے نقاب ہو گئی ، اصل نشانہ سندھ  ہے ۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی  کراچی میں گزشتہ ہفتے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے  علی رضا عابدی  کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت  کیلئے پہنچے ، ان کے ہمراہ  صنم بھٹو اور نثار کھوڑو بھی تھے ۔ اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  کراچی میں امن و امان کی صورتحال وزیر اعلیٰ کو سختی سے دیکھنی پڑے گی ۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو گرانے کیلئے انہیں 50 فیصد سے زائد سیٹیں درکار ہیں جب کہ میرے پاس 99 سیٹیں ہیں ، شائد انہیں ریاضی نہیں آتی ۔ چیئرمین  پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ  آصف علی زرداری پہلےبھی مقدمات سے باعزت بری ہوئے ، آئندہ بھی ہوں گے ۔ زرداری اشارہ کر دیں تو ایک ہفتے میں وفاقی حکومت گرا سکتے ہیں ۔