Saturday, April 20, 2024

جیکی چن کی ایکشن اور کامیڈی فلم ”سکپ ٹریس“ دو ستمبر کو نمائش پذیر ہو گی

جیکی چن کی ایکشن اور کامیڈی فلم ”سکپ ٹریس“ دو ستمبر کو نمائش پذیر ہو گی
August 27, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) جیکی چن کے پرستار ہو جائیں تیار۔ ہانگ کانگ سٹار اس بار ٹکر لینے آ رہے ہیں جوا مافیا سے۔ ماردھاڑ سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”سکپ ٹریس“ اگلے ماہ سینما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ ہالی وڈ ایکشن اور کامیڈی فلم ”سکپ ٹریس “ کی کہانی جوا مافیا کے گرد گھومتی ہے۔ ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والا جاسوس ایک امریکی گیمبلر کے ساتھ مل کرچینی جرائم پیشہ گروہ سے ٹکر لیتا ہے۔ روس اور چین کا جوا مافیا اس جاسوس کا جانی دشمن بن جاتا ہے لیکن یہ جاسوس اپنے امریکی ساتھی سے مل کر جوا مافیا کا کاروبار ٹھپ کرا دیتا ہے۔ فلم کی ہدایات رینی ہارلین نے دی ہیں جبکہ جیکی چن فلم کے مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ تین کروڑ بیس لاکھ امریکی ڈالرز کی لاگت سے بننے والی فلم دو ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔